کھیل و ثقافت

انڈر 19 ورلڈکپ: آسٹریلیا سنسنی خیز مقابلے کے بعد فائنل میں پہنچ گیا

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔

دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کا 180 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا، بھارت نے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی اوپنرز ہیری ڈکسن اور سیم کنسٹاس نے 33 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ سام کنٹاس 14، ہگ ویبگن 4، ہرجاس سنگھ 5، ریان ہکس صفر پر آؤٹ ہوگئے۔ 59 کے مجموعی اسکور پر آسٹریلیا کے چار کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔

ہیری ڈکسن نے 50، اولیور پیک نے 49 رنز اور ٹام کمپبیل نے 25 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے علی رضا نے 4، عرفات منہاس نے 2 اور عبید شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close