Featuredخیبر پختونخواہ

علی امین گنڈا پور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نامزد

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے علی امین گنڈا پور کو وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کردیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے سابق وفاقی وزیر اور عام انتخابات 2024 میں ممبر قومی و صوبائی اسمبلی منتخب ہونے والے علی امین گنڈا پور کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نامزد کر دیا گیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران بتایاعلی امین کو وزیر اعلیٰ کے پی کے لئے نامزد کر دیا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ن لیگ ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے کوئی بات چیت نہیں ہو گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close