Featuredاسلام آباد
پی ٹی آئی کا مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم سے بات کرنے سے انکار
پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سازی کےلیے مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم سے بات کرنے سے انکار کردیا۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں بانی تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نون لیگ اور ایم کیو ایم سے اتحاد نہیں ہو سکتا۔ مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا کے وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہوں گے تاہم وزیراعظم کےلیے ابھی کسی نام پراتفاق نہیں ہوا۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جیل میں کسی بھی سرکاری عہدے دار سے ملاقات نہیں ہوئی، ایسی دھاندلی ملکی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی، ہم انتخابی نتائج کے خلاف سپریم کورٹ بھی جائیں گے۔
اڈیالہ جیل میں موجود شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انتخابات میں جیتےہوئےلوگ بھی اس الیکشن کونہیں مان رہے، چیف جسٹس سے کہنا چاہتا ہوں آئین سے کھلواڑ ہوا ہے تحقیقات کی جائیں، ہمارے جیتے ہوئے الیکشن کونہیں مان رہے درخواست ہے عوام کا مینڈیٹ چوری نہ کریں۔