اسلام آباد

پشاورکے حلقہ ’این اے 4‘ کا حتمی نتیجہ جاری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی جانب سے پشاورکے حلقے این اے 4 کا حتمی نتیجہ جاری کردیا گیا۔ پاکستان ویوزکے مطابق  الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے این اے 4 کا حتمی نتیجہ جاری کردیا جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے کے ارباب عامر45734 ووٹ لیکر کامیاب رہے۔ اے این پی کے خوش دل خان 24 ہزار874 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر، ن لیگ کے ناصر موسی زئی 24 ہزار 790 ووٹ لیکر تیسرے نمبرپر اور پیپلزپارٹی کے اسد گلزار 13200 ووٹ لیکر چوتھے نمبر پر رہے۔ حلقہ میں ٹرن آؤٹ 33 فیصد رہا۔
واضح رہے کہ پشاورکے حلقہ این اے 4 کی نشست پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی گلزارخان کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی جس کے لیے 14 امیدوار میدان میں تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close