خیبر پختونخواہ
حکومت سازی کے لیے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے درمیان مذاکرات
عمران خان نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے ساتھ اتحاد کی اجازت دے دی
ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کے انکار کے بعد پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کے ساتھ آگے بڑھنےکا فیصلہ کیا۔
پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں حکومت سازی کے لیے پاکستان تحریک انصاف اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات بھی ہوئے۔
ذرائع پی ٹی آئی کا بتانا ہے کہ عمران خان نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے ساتھ اتحاد کی اجازت دے دی ہے۔