Featuredاسلام آباد

ہم ہر حالت میں اپنی جیتی ہوئی سیٹیں واپس لیں گے: بیرسٹر محمد علی سیف

ہمارا اس وقت تک مؤقف یہی ہے کہ مرکز اور پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھیں گے

اسلام آباد: ہماری کوشش ہوگی کہ تمام نشستیں قانون یا عدالت سے حاصل کی جائیں اور خلاف ورزی کی صورت میں احتجاج کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہےکہ عمران خان کا پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے متعلق مؤقف بڑا واضح ہے اور ہمارا اس وقت تک مؤقف یہی ہے کہ مرکز اور پنجاب میں اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ ہم نے ایوان میں عوامی مفاد میں فیصلے ہونے کی صورت میں حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے ساتھ ابھی کوئی باضابطہ ملاقات یا تجویز کی بات نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی جھولی میں فارم 47 کے ذریعے ہماری جیتی ہوئی سیٹوں کو ڈال دیا گیا، بعض عناصر عوام کی جانب سے منتخب کیے جانے کے بعد بھی پی ٹی آئی کے منڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہماری کوشش ہوگی کہ تمام نشستیں قانون یا عدالت سے حاصل کی جائیں اور خلاف ورزی کی صورت میں احتجاج کیا جائے گا۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کیا جائے گا اور کوئی بھی ایسا کام نہیں کیا جائے گا جس سے عدم استحکام ہو، عوام کا ہم پر حق ہے اور ہم ہر حالت میں اپنی جیتی ہوئی سیٹیں واپس لیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں رہنما پی تحریک انصاف کا کہنا تھا حلف اس لیے اٹھوایا گیا تھا تاکہ آزاد امیدوار پارٹی کے ساتھ رہیں، ہمارے پاس قانونی کارروائی کا اختیار اس لیے نہیں کہ یہ آزاد منتخب ہوئے ہیں، امیدوار کی حلف کی خلاف ورزی کا معاملہ اللہ پر چھوڑتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close