Featuredاسلام آباد

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے دھاندلی الزامات مسترد کردیے

الیکشن کمیشن اس معاملے کی جلد از جلد انکوائری کروائے گا

اسلام آباد: میری کمشنر راولپنڈی سے انتخابات کے معاملے پر کبھی کوئی گفتگو نہیں ہوئی انہوں نے میرا نام لے کر جھوٹ بولا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی نے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق جھوٹ بولا ہے میں ان کے الزامات کی تردید کرتا ہوں۔
سکندر سلطان راجا نے کہا کہ میری کمشنر راولپنڈی سے انتخابات کے معاملے پر کبھی کوئی گفتگو نہیں ہوئی انہوں نے میرا نام لے کر جھوٹ بولا ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کمشنر راولپنڈی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر یا الیکشن کمیشن پر لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہے اور الیکشن کمیشن کے کسی عہدے دار نے الیکشن نتائج کی تبدیلی کے لیے کمشنر راولپنڈی کو کبھی بھی کوئی ہدایات جاری نہیں کیں۔

سکندر سلطان راجا نے مزید کہا کہ کسی بھی ڈویژن کا کمشنر نہ تو ڈی آر او، آر او یا پریذائیڈنگ آفیسر ہوتا ہے اور نہ ہی الیکشن کے کنڈکٹ میں اس کا کوئی براہ راست کردار ہوتا ہے تاہم الیکشن کمیشن اس معاملے کی جلد از جلد انکوائری کروائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close