کراچی: کمشنر راولپنڈی کے بیان کے بعد ہمارے تحفظات اور خدشات واضح ہوگئے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنے بیان میں کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کو مسلط کیا گیا، بھتا خوروں اور بوری بند لاشوں والوں کو مسلط کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کے بیان کے بعد ہمارے تحفظات اور خدشات واضح ہوگئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں تو کسی کا ضمیر جاگا ہے، کاش کراچی میں بھی جاگے۔
نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ سندھ میں زبردست ٹھپے لگے، پولنگ ایجنٹس کو باہر نکالا گیا۔