Featuredاسلام آباد
وفاق اور پنجاب میں پی ٹی آئی کا مجلس وحدت کے بجائے سنی اتحادکونسل سے اتحاد ہوگا
مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ اتحاد پرعمران خان نے بھی فیصلہ دیا تھا
اسلام آباد: پی ٹی آئی نے وفاق اور پنجاب میں مجلس وحدت مسلمین سے اتحادکا فیصلہ تبدیل کرلیا
ذرائع کے مطابق پنجاب اور وفاق میں مجلس وحدت مسلمین کے بجائے سنی اتحادکونسل سے اتحاد ہوگا، سنی اتحاد کونسل کے پلیٹ فارم پرپی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی شامل ہوں گے۔
پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا ہےکہ پی ٹی آئی کی وکلا قیادت مجلس وحدت مسلمین کے اتحاد سے ناخوش تھی جب کہ سیاسی قیادت کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین کےساتھ اتفاق کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ اتحاد پرعمران خان نے بھی فیصلہ دیا تھا اور ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ اتفاق سے آگے بڑھنے کا اعلان کیا تھا۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی نے وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔