پنجاب

افسران کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا گیا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا : مریم نواز

لاہور: بیوروکریسی کو قانون شکنی پراکسانے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے

مسلم لیگ ن کی نامزد وزیراعلیٰ  پنجاب  مریم نواز نے کہا ہے کہ بیوروکریٹس کو قانون شکنی پراکسانے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔

مریم نواز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیوروکریسی کو دھمکیوں کا مطلب ریاستی نظام میں انتشار پیدا کرنا ہے جس کی کھلی چھوٹ تباہی کو دعوت دینا ہے۔

مریم نواز نے بیوروکریسی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ افسران گھبرانیں نہ دھمکیوں سے مرعوب ہوں، قانون کے مطابق اپنے فرائض انجام دیں۔

لیگی رہنما  کا کہنا تھا کہ  افسران کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا گیا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا. انہوں نے کہا کہ  افسران کی سیکیورٹی یقینی بنائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close