لاہور: ن لیگ، پی ٹی آئی کی کم از کم 60 سیٹیں لے کر بیٹھی ہوئی ہے، ن لیگ کی 16 اور ایم کیو ایم کی صرف ایک سیٹ ہے
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ مریم نواز لوگوں کے ووٹوں پر ڈاکا ڈال کر یہاں بیٹھی ہیں، میں اگر ان کی جگہ ہوں تو شرم کے مارے کسی کو منہ نہ دکھاؤں۔
علیمہ خان نے کہا کہ پہلے پیسے چوری کیے گئے اب لوگوں کے ووٹ چوری کیے گئے، مریم نواز کا یہی خواب تھا، وہ اپنا شوق پورا کر لیں۔
انہوں نے ہمیں بھیڑ بکریاں سمجھ رکھا ہے، پورے نظام کو اپنے آپ پر شرمندگی ہونی چاہیے، مجھ سے پوچھا گیا آپ غیر ملکیوں کے ساتھ مل کر ریاست کے خلاف کام کر رہی ہیں، میرا ان کے ہر سوال کے لیے جواب یہی تھا، ایبسولیوٹلی ناٹ۔
علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ن لیگ، پی ٹی آئی کی کم از کم 60 سیٹیں لے کر بیٹھی ہوئی ہے، ن لیگ کی 16 اور ایم کیو ایم کی صرف ایک سیٹ ہے، یہ لوگ حکومت میں بیٹھیں گے تو کیا کریں گے، لوگ انہیں کبھی بھی سنجیدگی سے نہیں لیں گے۔