کشمیر
سید علی گیلانی ہارٹ اٹیک کے باعث ہسپتال منتقل، حالت خطرے سے باہر ہے:بھارتی میڈیا
نئی دہلی: حریت رہنما سید علی گیلانی کو اچانک دل کا عارضہ لاحق ہو نے کی وجہ سے قریبی ہسپتالمنتقل کر دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سید علی گیلانی کو ہارٹ اٹیک ہونے کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیاگیا ہے جہاں وہ آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ علی گیلانی کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم انہیں آرام کی ضرورت ہے۔