Featuredسندھ

مراد علی شاہ 112 ووٹ لے کر تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہوگئے

کراچی: ایم کیو ایم کے علی خورشیدی کو 36 ارکان نے ووٹ دیا۔

سید مراد علی شاہ تیسری بار وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہوئے ہیں، اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ کے مطابق 148 ارکان اسمبلی نے انتخاب میں حصہ لیا۔

سید مراد علی شاہ کو 112 ووٹ ملے جبکہ اُن کے مقابل ایم کیو ایم کے علی خورشیدی کو 36 ارکان نے ووٹ دیا۔

وہ سندھ کے 25ویں وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہوئے ہیں، اس منصب پر اُن کے والد عبداللّٰہ شاہ بھی فائز رہ چکے ہیں۔

نو منتخب وزیراعلیٰ سندھ 2008ء، 2013، 2018ء اور 2024ء کے عام انتخابات میں سندھ اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close