سندھ کابینہ کے پہلے مرحلے میں 8 سے 10 ارکان اسمبلی وزارت کا حلف اٹھائیں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے درمیان کراچی میں مشاورتی اجلاس ہوا ہے جس میں سندھ کی ممکنہ کابینہ کی تشکیل پر مشاورت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ کی تشکیل دو مرحلوں میں ہوگی جبکہ پہلے مرحلے میں ضیاء لنجار ، ناصرشاہ ، شرجیل میمن، سردارشاہ ، مکیش کمار، سردار شاہ ، سعیدغنی اور عذرا پیچوہو کو صوبائی کابینہ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں دیگر ارکان بھی سندھ کابینہ کا حصہ بنیں گے جبکہ مشیر اور معاون خصوصی بھی دوسرے مرحلے میں کابینہ میں شامل ہوں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ سندھ کے صوبائی وزراء کی حلف برادری کی تقریب آج گورنر ہاؤس میں متوقع ہے۔