سوشل میڈیا پر دھمکیاں دینے والا سنی لیون کے گھر جا پہنچا
ممبئی: بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون نے انکشاف کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر دھمکیاں دینے والا ایک شخص انہیں نقصان پہنچانے گھر تک پہنچ گیا تھا۔ بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کا شمار انٹر نیٹ اور سوشل میڈیا پر مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے، سوشل میڈیا پر سنی لیون کافی فعال ہیں جہاں بڑی تعداد میں لوگ ان کو پسند کرتے ہیں لیکن کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو ادکارہ کے ماضی کی وجہ سے انہیں ناپسند کرتے ہیں، ایسے ہی ایک شخص کے بارے میں سنی لیون نے اپنے انٹرویو میں بتایا جو انہیں نقصان پہنچانے گھر تک آگیا تھا۔
سنی لیون نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ جب ایک جنونی پرستار نے سوشل میڈیا پر میسج کرکے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور پھر وہ ان کے گھر تک آن پہنچا، سنی کا کہنا تھا کہ دھمکیاں دینے والا شخص ان کا دروازہ پیٹ رہا تھا اور اتفاق سے ان کے شوہر بھی بیرون ملک گئے ہوئے تھے، ایسی صورت حال میں وہ کافی ڈر گئی تھیں ۔ وہ کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہاتھ میں چاقو لئے دروازے کے قریب ہی کھڑی ہوگئیں لیکن پھر وہ چلا گیا۔ اس واقعے کے بعد وہ بہت ڈر گئی تھیں مگر کچھ ہی عرصے بعد انہوں نے وہ گھر بدل دیا۔
واضح رہے کہ سنی لیون ایک سماجی تنظیم کے ساتھ بھی منسلک ہیں جو سوشل میڈیا پر کی جانے والی غیر اخلاقی حرکتوں اور اس سے بچنے کے لیے لوگوں میں آگاہی پیدا کرتی ہے۔