دنیا

داعش کی برطانوی شہزادے کو قتل کرنیکی دھمکی

شام اور عراق میں سرگرم شدت پسند تنظیم داعش نے برطانوی شہزادہ جارج کے قتل کی دھمکی دے دی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شدت پسند تنظیم داعش نے شاہی خاندان کو پیغام میں 4 سالہ برطانوی شہزادہ جارج الیگزینڈر لوئس کو قتل کی دھمکی دی ہے۔ برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیتهرین کا اکلوتا بیٹا جارج اپنے والد ولیم آف کیمبرج اور دادا ولی عہد چارلس کے بعد تیسرا ولی عہد ہے۔ برطانوی سائبر سکیورٹی اہلکاروں نے داعش کا ایک خفیہ پیغام پکڑا ہے جسے اس نے سماجی رابطوں کی موبائل فون ایپلی کیشن ٹیلی گراف سے بھیجا تھا۔ داعش نے ننھے شہزادے کی تصویر کے ساتھ انگریزی میں لکھا کہ ’’جلد اسکول جانا شروع کر دیا‘‘ اور عربی میں لکھا کہ ’’ جب گولیوں کی گھن گرج میں جنگ ہوتی ہے تو ہمارے اندر بدلے کی آگ بھڑک اٹھتی ہے‘‘۔ برطانوی سکیورٹی اداروں کو خدشہ لاحق ہوگیا ہے کہ داعش شہزادے کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ داعش کی جانب سےسماجی رابطوں کےلئے استعمال ہونے والی میسنچر ایپلی کیشن کا استعمال کیا گیا ہے جس میں پیغام بھیجنے والے کا نام اور مقام دونوں خفیہ رہتے ہیں۔ برطانوی حساس ادارے خفیہ پیغام بھیجنے والے کو تلاش کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں اور سائبر ماہرین کا کہنا ہے کہ نام اور مقام کو خٖفیہ رکھنے والی ایپلی کیشن ٹیلی گراف کو دہشتگرد استعمال کرکے اپنے مذموم مقاصد حاصل کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں برطانوی خفیہ ایجنسی کے سربراہ نے برطانیہ میں دہشتگردی کی بڑی کارروائیوں کے خدشے کا اظہار کیاتھا جس کے بعد سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ ملک بھر کے ایئر پورٹس، ریلوے اسٹیشنز اور دیگر عوامی اجتماع کے مقامات پر کڑی نگرانی اور سکیورٹی کےسخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close