خیبر پختونخواہ
خیبر ایجنسی، افغانستان سے حملہ، 2 ہلاک
لنڈی کوتل بازار زخہ خیل میں امن لشکر کے مورچوں پر افغانستان سے دہشت گردوں نے حملہ کیا جب کہ جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی کے علاقے لنڈی کوتل بازار زخہ خیل میں سرحد پار سے امن لشکر کے مورچوں پر حملہ کیا۔ دہشت گردوں نے فائرنگ کرتے ہوئے مارٹر گولے اور راکٹ بھی فائر کیے جبکہ جھڑپ دو گھنٹے تک جاری رہی۔ امن لشکر کے رضاکاروں کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق مارے گئے دونوں دہشت گردوں کی لاشیں امن لشکر کی تحویل میں ہیں اور دہشت گردوں کے دیگر ساتهی افغانستان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کرآپریشن شروع کر دیا ہے۔