دنیا

افغانستان کے شہر قندھار سے بھارتی دہشتگرد ثناؤل اسلام گرفتار

ہندوستان کے ایک بار پھر خطے میں دہشتگردی پھیلانے کے ثبوت منظر عام پر آگئے۔

افغانستان سےبھارتی دہشتگرد کوگرفتارکرلیاگیا،،29 فروری کو افغانستان کے شہر قندھارسے بھارتی دہشتگردثناؤل اسلام گرفتارکیا گیا۔

ثناؤل اسلام کاتعلق بھارت کےشہرکیرالہ سے ہےاور یہ تاجکستان کے راستے افغانستان میں داخل ہوا، افغانستان کی انٹیلیجنس ایجنسی نےثناؤل اسلام کو آئی ایس آئی ایس سے تعلق اور رابطہ ہونے کے جرم میں گرفتارکیا۔

بھارتی شہری ثناؤل اسلام نےتحقیقات کےدوران آئی ایس آئی ایس کے ساتھ رابطہ ہونے کا اعتراف کیا،ثناؤل نے بھارتی افسران کے حکم پر افغانستان آنے کا بھی اعتراف کیا۔

ثناؤل اسلام کے افغانستان آنے کا مقصد بھارتی افسران کے حکم کے مطابق آئی ایس آئی ایس کے نمائندوں سے ملنا تھا،2016 میں بھی ایک بھارتی خاتون آئی ایس آئی ایس کے لیے کام کرنے کے جرم میں گرفتار کی گئی تھی۔

نومبر 2019 میں بھی آئی ایس آئی ایس کے لیےکام کرنے والی 10 بھارتی خواتین ننگرہار سے گرفتار ہوئیں۔

بھارت کی انتہا پسندی اوردہشتگردی اب خطے کے پائیدارامن کیلئےخطرہ بن چکی ہے، آخر کب عالمی برادری بھارت کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرے گی؟

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close