اداروں سے ٹکراؤ ملکی سالمیت کیخلاف ہے، خورشید شاہ
سکھر: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ صرف پیپلزپارٹی ہی چاہتی ہے کہ ملک میں سیاست رہے ،اداروں سے ٹکراﺅملکی سالمیت کیخلاف ہے ،صالح پٹ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ہم نے اپوزیشن میں رہ کر پارلیمنٹ اور جمہوریت کومضبوط کرنے کی کوشش کی ،آج پاکستان مسائل میں الجھا ہوا ہے ،ایسے حالات پیداہوئے ہیں جنہیں حل کرنا فرض ہے،اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ جمہوریت کے ذریعے ہی ملک ترقی کر سکتا ہے ،سیاستدانوں کوعوام کے حق کی بات کرنی چاہئے۔ میاں صاحب سے باربار کہا کہ پارلیمنٹ کو اہمیت دیں اور ہم سے مل بیٹھ کر مسائل حل کریں، ایساشخص پارلیمنٹ کو ختم نہیں کر سکتا جو خود کو طاقتور سمجھتا ہو،انہوں نے کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ کو طاقتورثابت کرکے دکھایا، عوامی طاقت محسوس نہ کرنے والا شخص مٹ جاتا ہے،جوعوام کیلئے جیتا ہے وہ ہمیشہ قائم رہتا ہے ،خورشید شاہ نے کہا کہ تقریروں اورگالیوں سے سیاست نہیں کی جاتی،کچھ سیاستدان پہلے گالیاں دیتے ہیں پھرکہتے ہیں معاف کردوجبکہ سیاستدان جب بات کرتاہے تواپنی بات پراٹل رہتاہے،معافی مانگنے کا مطلب ہے اپنی سیاست کو خداحافظ کہہ دو۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدان سمجھتے ہیں ہم آگئے اب کون ہٹائے گا،پھرکوئی کہتا ہے کہ ادارے زیادتی کر رہے ہیں،نئے نئے سیاستدانوں کو سمجھ نہیں آتی،پاکستان میں جمہوریت طاقتور ہے توملک طاقتورہے،کرکٹ کی اصل پہچان کراچی کو نہ بھلایاجائے۔