Featuredاسلام آباد
پاکستان کا ماہ صیام کے دوران غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
پاکستان نے ایک مرتبہ پھر ماہ صیام کے دوران غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ماہ صیام کے دوران غزہ میں جنگ بندی کی جائے،غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری روکی جائیں۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہاغزہ میں فلسطینیوں کےقتل عام کی شدید مذمت کرتےہیں،غزہ کے متاثرین کو فوری امداد اور طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں جعلی مقابلوں کےدوران شہریوں کو شہید کیا جارہاہے، کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی، اخلاقی حمایت جاری رہے گی۔ یواین قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیرکاحل چاہتے ہیں۔