کشمیر
مقبوضہ کشمیر کے لوگ تنہا نہیں ہم ان کے ساتھ ہیں، مسعود خان
صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ تنہا نہیں ہم ان کے ساتھ ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم مظلوم کشمیریوں کا درد مکمل طور پر نہیں بانٹ سکتے لیکن انہیں یقین دلاتے ہیں کہ آخری دم تک بین الاقوامی ایوانوں میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں، مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ بھارت کنٹرول لائن پر سول آبادی کو نشانہ بنا کر اپنی دہشتگردی سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔ کشمیری آزادی کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے، دنیا کی کوئی طاقت رکاوٹ نہیں بن سکتی۔