پنجاب

جماعت اسلامی کی خواتین ریلی مظلوم کشمیری و فلسطینی ماؤں بہنوں کے نام

لاہور: آج دنیا بھر میں خواتین کے حقوق کا دن منایا جارہا ہے۔ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام نکالی گئی خواتین ریلی کو مظلوم کشمیری و فلسطینی ماؤں بہنوں کے نام کردیا گیا۔

خواتین ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا کہ آج دنیا بھر میں خواتین کے حقوق کا دن منایا جارہا ہے۔ آپ کا شکریہ، آپ نے آج کا دن مظلوم کشمیری اور فلسطینی ماؤں بہنوں کے نام کردیا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی خواتین ونگ نے ہمیشہ دنیا بھر کی خواتین کے لیے آواز اٹھائی ہے۔ کبھی اس ملک میں زلزلہ کی صورت میں ہماری بہنیں خواتین کے حقوق اور انہیں بچانے میں اپنے کردار ادا کرتی ہیں۔ 8مارچ ،1907میں امریکا میں حملہ ہوا اور 1908 میں فیصلہ ہوا کہ خواتین کا عالمی دن منایا جائے۔ صحیح بات یہ ہے کہ مشرق اور مغرب میں عورت مظلوم ہے۔ دنیا بھر میں خواتین ہی سب سے زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج اسرائیل نے فلسطین پر حملہ کیا، جہاں بڑی تعداد میں خواتین مثاثر ہوئیں۔ ہم اُن پر درود و سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے خواتین کو ان کا مقام دیا۔ نبی مہربان (صلی اللہ علیہ وسلم) نے اعلان فرمایا کہ ماں کے قدموں تلے جنت ہے۔

امیر جماعت کا کہنا تھا کہ پاکستان خواتین کو حقوق دینے میں 145 ویں نمبر پر ہے۔ جماعت اسلامی خواتین کو ان کے حقوق دلانے کی جدوجہد جاری رکھے گی۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ اس شخص پر بیرون ملک سفر اور سیاست میں آنے پر پابندی ہونی چاہیے جو خواتین کو وراثت میں حصہ نہ دے۔ خواتین کے لیے الگ بازار اور ٹرانسپورٹ ہونی چاہیے۔

سراج الحق نے کہا کہ پاکستان پر ایک ٹولہ مسلط کیا گیا ہے۔ امریکا کے ایجنٹ کے طور پر اس نظام کو نافذ کیا گیا ہے۔ پاکستان کی سوسائٹی کو بھی مغرب جیسی سوسائٹی بننے کا خطرہ ہے جب کہ خود مغرب کی عورت بھی آج پریشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی حکومت، وزیراعظم سب سے پہلے فلسطینوں کو بچانے کے لیے لائحہ عمل کا اعلان کریں۔ کشمیریوں کے حقوق کی بات کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن ہارا ہے لیکن حوصلہ نہیں ہارا۔ 10 مارچ کو اسلام آباد میں آبپارہ چوک سے امریکی ایمبیسی تک غزہ مارچ کا انعقاد کیا جائے گا۔ ہم غزہ کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close