پاک بحریہ،پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی اوراینٹی نارکوٹکس فورس کا سمندر میں مشترکہ انسداد منشیات آپریشن ہوا،آپریشن کے دوران 1500 کلوگرام منشیات ضبط کی گئیں۔
ضبط شدہ منشیات کو اینٹی نارکوٹکس فورس حکام کےسپردکردیا گیا ہے،منشیات کے خلاف آپریشن جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈکوآرڈینیشن سینٹر کےذریعےانٹیلیجنس کی معلومات پر کیا گیا۔
پاک بحریہ ملکی سمندری حدود میں ہر طرح کی غیر قانونی سرگرمی کی روک تھام کیلئے پر عزم ہے