رمضان المبارک میں بھی مہنگائی کا طوفان نہ تھم سکا ، منافع خور بے لگام
کراچی: سبزی فروشوں نے من مانی قیمتیں مقررکرکے سرکاری نرخ نامہ کوپس پشت ڈال دیا
رمضان توآگیا مگر مہنگائی کا طوفان نہ تھم سکا، پھلوں اور سبزیوں کے دام آسمان چھو رہے ہیں، سفید پوش طبقہ سحر و افطار کیلئے خریداری سے کترانے لگا
منڈی میں سبزی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ،پیاز سرکاری قیمت سے 40 روپے کلو اضافے کے ساتھ240روپے کلو میں فروخت جبکہ کمشنر کراچی نے پیاز کے سرکاری ریٹ 184روپے مقرر کئے ہیں۔
سرکاری ریٹ اور منڈی کی من مانی قیمتوں نے سر پکڑنے پر مجبور کردیا،آلو پیاز ٹماٹر کی قیمتوں کو پر لگ گئے،پیاز کی سرکاری قیمت 184، منڈی میں 240روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے،آلو 60سے80روپے کلو تک فروخت، ٹماٹر سرکاری قیمت 138روپے کلو، گاجر کی سرکاری قیمت 25منڈی میں 30سے 60روپے کلو ،مٹر 130سے 150روپے کلو، بھنڈی کی سرکاری قیمت 236منڈی میں250سے 300روپے کلوفروخت ہو رہی ہے۔
اس کے علاوہ لہسن کی سرکاری قیمت 598روپے کلوکے بجائے640 روپے کلوتک دستیاب،ادرک کی سرکاری قیمت495 روپے کلو،منڈی میں640روپے کلوتک فروخت ہونے لگی۔لیموں سرکاری قیمت 368روپے کے برعکس 480 روپے کلوتک جاپہنچا اور مرچیں 253روپے کے بجائے 400روپے کلوتک فروخت کی جا رہی ہے۔