Featuredپنجاب

عدالت نے راشن بیگ سے نواز شریف کی تصویر ہٹانے کی استدعا مسترد کردی

پنجاب حکومت کو بینظیر انکم سپورٹ کے ذریعے رقم شہریوں کےگھروں میں پہنچا نے کا حکم دیا جائے ، درخواست گزار

لاہور: سرکاری خزانے کو ذاتی تشہیر کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا ، شہریوں کی عزت نفس مجروح نہ کی جائے

لاہور ہائی کورٹ نے راشن بیگ پر نواز شریف کی تصویر ہٹانے کی درخواست مسترد کردی۔

پنجاب حکومت کی طرف سے نواز شریف کی تصویر والے آٹے کے تھیلے اور راشن بیگز کی تقسیم کے خلاف درخواست کی سماعت جسٹس شاہد کریم نے کی، جس میں عدالت نے راشن بیگ سے نواز شریف کی تصویر فوری ہٹانے کی استدعا مسترد کردی۔

وکیل اظہر صدیق کے توسط سے دائر درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے حکومت پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سرکاری خزانے کو ذاتی تشہیر کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ اس طرح آٹے کی تقسیم شہریوں کے وقار کے منافی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ تھیلے پر نواز شریف کی تصویر شائع کرنے سے روکا جائے۔ آٹے کی تقسیم کے لیے شہریوں کی عزت نفس مجروح نہ کرنے کا حکم دیاجائے۔

پنجاب حکومت کو بینظیر انکم سپورٹ کے ذریعے رقم شہریوں کےگھروں میں پہنچا نے کا حکم دیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close