Featuredبلوچستان

گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر نامعلوم افراد کا حملہ

گوادر پورٹ اتھارٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو طلب کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گوادر شہر میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ دس سے زائد دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔ جائے وقوعہ سے دھواں بھی اُٹھتا دیکھا جاسکتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مسلح افراد نے جی پی اے میں گھسنے کی کوشش کی ہے۔ گوادر پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کردی ہے۔
جی پی اے کمپلیکس میں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے جوابی فائرنگ جاری ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی مزید نفری طلب کرلی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close