Featuredپنجاب

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے میں 2 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں
خود کش بمبارنے گاڑی سیکیورٹی فورسز کے قافلے سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکارموقع پر ہی شہید ہوگئے،شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار یاسر شکیل اور سپاہی طاہر نوید شامل ہیں،دونوں شہید جوانوں کا تعلق کوہاٹ سے ہے۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہےکہ بزدلانہ حملے کے ذمہ داروں کو ہرصورت کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا۔سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close