پنجاب

تعمیرِ پاکستان کے لیے آج بھی تحریک پاکستان والے جذبے کی ضرورت ہے : وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور:  قرارداد پاکستان کی طرح آج قرارداد ترقی پاکستان وقت کی اشد ضرورت ہے

یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ قوم قرارداد پاکستان منظور کرنے والے مسلم لیگ کے عمائدین کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ قرارداد پاکستان کی طرح آج قرارداد ترقی پاکستان وقت کی اشد ضرورت ہے، نوجوانوں کو استحکام و ترقی کے لیے کام، کام اور کام کی قرارداد کو اپنانا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تعمیرِ پاکستان کے لیے آج بھی تحریک پاکستان والے جذبے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللّٰہ ہمیں پاکستان کے عظیم بانیان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close