پنجاب
وفاقی وزیر خزانہ کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مریم نواز کا پہلی خاتون وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونا سنگ میل ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر خزانہ کے درمیان لاہور میں ملاقات ہوئے، اس موقع پر محمد اورنگزیب نے وزیراعلی پنجاب کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ مل جل کر پاکستان کو معاشی مشکلات دور سے نکالیں گے۔
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی وزیر خزانہ سے معاشی بہتری کے لیے عوام دوست فیصلوں کی توقع ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے محمد اورنگزیب کو وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے پر نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
ملاقات کے دوران محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے سماجی فلاح کے اقدامات نہایت احسن ہیں۔