Featuredبلوچستان

تربت میں دہشتگردوں کی پاک بحریہ کے ایئر بیس پر حملے کی کوشش ناکام

سیکیورٹی فورسز تربت میں دہشت گردوں کی پاک بحریہ کے ایئر بیس پی این ایس صدیق پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔

سیکیورٹی فورسز نے تربت میں پاک بحری کے ایئر بیس پی این ایس صدیق پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 25 اور 26 مارچ کی درمیانی شب دہشت گردوں نے پی این ایس صدیق پر حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے موثر جواب دیتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

بحری دستوں کی مدد کے لیے ارد گرد میں موجود سیکیورٹی فورسز کو فوری طور پر متحرک کیا گیا، مسلح افواج کے موثر جواب کے بعد مشترکہ کلیئرنس آپریشن میں چاروں دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔
شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران، فرنٹیئر کور بلوچستان کے سپاہی نعمان فرید نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔ شہید کی عمر 24 سال اور مظفر گڑھ کا رہائشی تھا۔

علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close