پنجاب
پولیس اہلکاروں کے خاتون کو برہنہ کرنے کے خلاف درخواست پر واقعہ کی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی فوٹیج طلب
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پولیس اہلکاروں کے خاتون کو سرعام برہنہ کرنے کے خلاف درخواست پر واقع کی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی فوٹیج طلب کر لی۔ جسٹس انوار الحق نے شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں بتایا گیا کہ ایک خاتون کو سرعام برہنہ کر کے اس کی تلاشی لی گئی ہے جس کی قانون اجازت نہیں دیتا۔ درخواست گزار وکیل نے بتایا کہ اس افسوس ناک واقع کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے لیکن پولیس حکام نے اب تک کوئی کارروائی نہیں کی۔ وکیل نے زور دیا کہ اگر اسطرح کے واقعات کو نہ روکا گیا تو مستقبل میں اسی نوعیت کے واقعات دوبارہ پیش آسکتے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کے وکیل کو ہدایت کی کہ وہ واقع کی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی فوٹیج پیش کریں درخواست پر آئندہ کارروائی 6 نومبر کو ہوگی۔