انٹرٹینمنٹ

ایشوریا رائے کی دبئی میں کروڑوں روپے مالیت کی پراپرٹی کا انکشاف

 بچن خاندان کی اکلوتی بہو ایشوریا رائے بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں

سابقہ مس ورلڈ ایشوریا رائے بچن کی دبئی میں کروڑوں روپے مالیت کی پراپرٹی کا انکشاف سامنے آگیا۔

ایشوریا رائے کا شمار بھارت کی صفِ اول اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے انتہائی کم عرصے میں اپنی جاندار اداکاری اور نزاکت بھری اداؤں کے ذریعے عالمی سطح پر اپنی ایک خاص پہچان بنائی ہے۔

دُنیا بھر میں شہرت رکھنے والی بچن خاندان کی اکلوتی بہو ایشوریا رائے بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، یہی وجہ ہے کہ اُنہوں نے بھارت سمیت دبئی میں بھی اپنی پراپرٹی بنا رکھی ہے۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ایشوریا رائے بچن دبئی میں جمیرہ گالف اسٹیٹس میں ایک عالیشان گھر کی مالکن ہیں جس کی قیمت تقریباً بھارتی 15 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایشوریا رائے کی دولت کی مجموعی مالیت بھارتی 776 کروڑ روپے ہے جبکہ وہ اپنی ہر فلم کے لیے بھارتی 10 سے 12 کروڑ روپے معاوضہ وصول کرتی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close