Featuredاسلام آباد
صدر مملکتِ نے سینیٹ کا اجلاس 9 اپریل کو طلب کرلیا
اسلام آباد: صدر مملکتِ آصف علی زرداری نے 9 منتخب سینیٹرز سے حلف لینے کے لیے اجلاس 9 اپریل کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے اسحاق ڈار کو اجلاس کے لیے پریذائیڈنگ آفیسر مقرر کیا ہے۔ علاوہ ازیں اسحاق ڈار چیئرمین سینیٹ کا الیکشن کنڈکٹ کریں گے۔
چیئرمین سینیٹ الیکشن کے بعد ڈپٹی چیئرمین کا الیکشن ہوگا۔ حکمران اتحاد کے چیئرمین سینیٹ کے لیے امیدوار پیپلز پارٹی کے سید یوسف رضا گیلانی نامزد ہوچکے ہیں۔