دنیا

حوثیوں کے میزائل سعودی دارالحکومت ریاض تک جا پہنچے

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر میزائلوں سے حملہ کیا گیا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر میزائلوں سے حملہ کیا گیا، میزائل ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے قریب گرا تاہم حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں دارالحکومت ریاض کے ائیر پورٹ کو نشانا بنایا گیا تاہم میزائل کو سعودی ائیر ڈیفنس سسٹم نے ہوا میں ہی تباہ کردیا۔ یمن کے حوثی قبائل نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ ریاض کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا، میزائل نے آٹھ سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے علاقے کو نشانہ بنایا جب کہ حوثیوں نے مزید میزائل حملوں کی دھمکی بھی دی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close