Featuredدنیا

اسرائیلی جنگی کابینہ کے دوسرے اجلاس میں بھی کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا

اسرائیلی جنگی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایران کو نقصان پہنچانا ہے مگر جنگ نہیں کرنی۔

اسرائیل کے حکومتی ترجمان نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ اسرائیلی جنگی کابینہ کے دوسرے اجلاس میں بھی کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا، اسرائیل نے تمام آپشن برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

اسرائیلی جنگی کابینہ کا اجلاس آج پھر ہوگا جس میں ایران کے جوابی حملے کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کشیدگی میں اضافہ نہیں دیکھنا چاہتے، ہم سفارتی رابطے کررہے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ کا بھی کہنا تھا کہ کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے لیکن اسرائیلی کی انتقامی کارروائی کا فوری اور پہلے سے زیادہ سخت جواب دیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close