Featuredپنجاب

پی ٹی آئی رہنما شبیر گجر کیخلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج

لاہور پولیس نے سابق رکن پنجاب اسمبلی شبیر گجر کیخلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گرفتار ہونے والے تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے شبیر گجر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں پولیس سے سرکاری رائفل چھیننے، اقدام قتل، پولیس وردی پھاڑنے، حملہ آور ہونے سمیت 10 دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ویلنشیا ٹاؤن کے قریب دو گاڑیوں کوپولیس ناکہ بندی پر روکا گیا، گاڑی میں موجود 7 سے 8 افراد نے پولیس پر حملہ کر دیا۔

واضح رہے کہ لاہور پولیس نے گزشتہ روز لاہور پولیس نے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے شبیر گجر کو حراست میں لیا تھا، ابتدائی بیان میں پولیس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ شبیرگجرکونقص امن کے خدشات اور مقدمات میں نامزدگی پر حراست میں لیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close