اسلام آباد
آنکھیں بند کرنے سے کبوتر بچ تو نہیں سکتا، جسٹس اعجاز افضل
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز افضل نے پاناما کیس نظرثانی درخواستوں پر تفصیلی فیصلے میں متعدد ضرب الامثال بھی بیان کی ہیں۔ جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ بلی دیکھ کر آنکھیں بند کرنے سے کبوتر بچ نہیں سکتا۔ انھوں نے مزید تحریر کیا کہ نواز شریف یہ بھول گئے کہ تمام لوگوں کو کچھ وقت کیلیے بے وقوف بنایا جا سکتا ہے اور کچھ لوگوں کو ہمیشہ کیلیے لیکن ہرکسی کو ہمیشہ کیلیے بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔