Featuredاسلام آباد

بشری بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر اسٹیٹ کونسل کی استدعا منظور

بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر اسٹیٹ کونسل نے ایک ہفتے کا وقت مانگ لیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے استدعا منظور کرلی۔

بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کرنے کی درخواست پر اسلام آبادہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،دوران سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دئیے کہ چیف کمشنر خود کو کیسے صوبائی حکومت قرار دے سکتا ہے۔آپ نےبشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ ایک طرح کا تشدد ہے۔

اسٹیٹ کونسل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں ایک رٹ اور چھ متفرق درخواستیں آئی ہوئی ہیں۔ آپ کے پاس کوئی گراؤنڈز نہیں۔عدالت نے درخواستگزار سے استفسار کیا کہ کیا آپ اب بھی بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کروانا چاہتے ہیں، جس پر وکیل عثمان ریاض گل نے نےکہا کہ جی ہم اب بھی یہی چاہتے ہیں کہ انہیں اڈیالہ جیل منتقل کردیا جائے۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کے وکلاء سے آئندہ سماعت پر تحریری دلائل طلب کرلیے۔کہا ہم چاہتے ہیں اس کیس میں مزید تاخیر نہ ہو،اسٹیٹ کونسل کے وقت مانگنے پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close