کراچی: کراچی میں 23 اپریل کو متعدد سڑکیں سہ پہر 3 سے شام 5 بجے تک بند رہیں گی۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شاہراہ فیصل دونوں روڈ ایئرپورٹ سے پی آئی ڈی سی تک ٹریفک کیلئے مکمل بند ہوں گے۔
شاہراہ قائدین گرومندر سے لے کر شاہراہ فیصل تک دونوں ٹریک ٹریفک کیلئے مکمل بند ہوں گے۔
ٹریفک پولیس نے مزید بتایا کہ ایم اے جناح روڈ گرومندر سے لے کر گارڈن چوک تک دونوں ٹریک ٹریفک کیلئے مکمل بند ہوں گے۔
ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق ضیاء الدین احمد روڈ بھی 3 سے5 بجے تک بند رہے گا۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیفنس سے ایئرپورٹ جانے والے قیوم آباد، کورنگی، قائد آبد، ملیر ہالٹ کا راستہ استعمال کریں، ٹاور، کیماڑی سے ایئرپورٹ جانے والے لیاری ایکسپریس وے، سہراب گوٹھ، ملیر کینٹ، ماڈل کالونی کا راستہ استعمال کریں۔
ٹریفک پولیس کے مطابق ایئر پورٹ سے صدر جانے والے ماڈل کالونی، جناح ایونیو، صفورا چورنگی کا راستہ استعمال کریں، گرومندر سے صدر جانے والے لسبیلہ چوک، نشتر روڈ، البیلہ سگنل، رام سوامی، سول اسپتال کا راستہ استعمال کریں۔
اسی طرح جامع کلاتھ سے نمائش جانے والے عیدگاہ، گارڈن چوک، آغا خان سوئم روڈ اور چڑیا گھر کا راستہ استعمال کریں۔
دوسری جانب ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ مسافروں کی سہولت کیلئے تمام ٹرینیں ڈرگ روڈ اور لانڈھی اسٹیشن پر 2 منٹ کا اسٹاپ کریں گی۔
ترجمان ریلوے کے مطابق یہ سہولت صرف کل 23 اپریل کیلئے مہیا کی گئی ہے۔