اسلام آباد

پٹھان کوٹ حملہ: پاکستان میں جیش محمد کے دفاتر سیل

 ہندوستان میں ائیر بیس پر ہونے والے حملے کی تحقیقات کے لیے پاکستان نے ٹیم ہندوستان بھیجنے کا عندیہ دیا ہے۔

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق نواز شریف کی زیر صدارت عسکری اور سیاسی قیادت کے درمیان اعلی سطح کا اجلاس ہوا، جس میں پٹھان کوٹ ائیر بیس حملے کی تحقیقات میں جیش محمد کے کئی افراد گرفتار کے گرفتار ہونے کی تصدیق کی ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کے علاوہ وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، معاون خصوصی طارق فاطمی اور وزیراعلی پنجاب شہباز شریف شریک ہوئے۔

اجلاس میں پٹھان کوٹ ائربیس حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے شرکاء کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ پٹھان کوٹ ائیربیس حملے سے متعلق تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے، حملے کی تحقیقات کے لیے کالعدم تنظیم جیش محمد کے کئی افراد گرفتار کرکے تنظیم کے کئی دفاتر سیل کر دیئے گئے۔

اجلاس میں پٹھان کوٹ خصوصی تحقیقاتی ٹیم بھیجنے اور ہندوستانی حکومت کے ساتھ مشاورت کا فیصلہ کیا گیا۔

پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات کے لیے ہندوستان سے مزید معلومات مانگنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہندوستان کے ساتھ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور دیگر امور پر رابطہ برقرار رکھا جائے گا۔

 اجلاس کے شرکاء کو نیشنل ایکشن پلان، آریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں کراچی میں جاری آپریشن پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اعلی سطح کا اجلاس شروع ہونے سے قبل وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے بھی نواز شریف سے ملاقات کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close