Featuredسندھ

کراچی: سپریم کورٹ کا سرکاری اور نجی عمارتوں کے باہر رکاوٹیں ہٹانے کا حکم

سپریم کورٹ نے کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹر سمیت سرکاری اور نجی عمارتوں کے باہر رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے سرکاری اور نجی عمارتوں کے باہر رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دیدیا۔ گورنر ہاؤس اور سی ایم ہاؤس کے باہر سے بھی تجاوزات ہٹانے کر تین دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کسی کو عوام کی آزادانہ نقل و حرکت میں رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں، راستے بند کرنا اور رکاوٹیں ڈالنا غیر قانونی ہے، وفاقی اور صوبائی حکومت خود تجاوزات کھڑی کررہی ہے۔

عدالت نے ہدایت کی کے ایم سی کی سڑکیں کلیئر کردیں گے رینجرز کو ہدایت کردی جائے، عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو وفاقی اداروں کو آگاہ کرنے کا حکم دیدیا، تمام متعلقہ اور سیکیورٹی اداروں کو عدالتی حکم کی کاپی بھیجنے کی ہدایت کی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close