Featuredاسلام آباد

بل گیٹس کی شہباز شریف کی قیادت میں حفاظتی ٹیکوں اور پولیو پروگرام کی تعریف

وزیراعظم شہبازشریف سے ورلڈ اکنامک فورم اجلاس کے خصوصی اجلاس کے موقع پر بل گیٹس نے ملاقات کی ہے۔

بل گیٹس نے بطور وزیراعلیٰ شہبازشریف کی قیادت میں حفاظتی ٹیکوں اور پولیو پروگرام کی تعریف کی اور اس طرز عمل کو ملک بھر میں پھیلانے کی تجویز دیدی۔

وزیراعظم شہبازشریف نےبل گیٹس کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ بل گیٹس نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ مستقبل کی نسلوں کو مہلک بیماری سے بچانے کیلئے بہت ضروری ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب کے تیسرے دن آج ریاض میں ایک اور مصروف دن گزاریں گے، وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف کی آج ملائیشیا کے ہم منصب سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ وزیراعظم سے تجارت، ماحولیات، توانائی او زراعت کے سعودی وزراء بھی ملیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close