خیبر پختونخواہ

افغانستان سے پاکستانی چوکیوں پہ حملے، اہلکار شہید، 5 حملہ آور واصل جہنم

خیبر ایجنسی: خیبر ایجنسی میں پاکستانی چوکیوں پر سرحد پار سے دہشت گردوں کے حملوں میں ایک اہلکار شہید ہو گیا ہے جب کہ جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر ایجنسی میں افغان سرحدی علاقے سے دہشت گردوں نے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے کئے، جن میں ایک پاکستانی فوجی اہلکار سپاہی محمد الیاس شہید ہو گئے ہیں، جب کہ پاک فوج کی مؤثر اور بروقت کارروائی میں 5 دہشت گرد بھی ہلاک اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے افغان سرحدی علاقوں میں حکومتی کنٹرول نہ ہونے کا فائدہ اٹھائے ہوئے راجگال وادی میں کئی مقامات پر نئی قائم چوکیوں کونشانہ بنایا، تاہم سکیورٹی جوانوں کی بروقت اور موثر کارروائی کے باعث حملہ آوروں کو منہ کی کھانی پڑی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close