Featuredپنجاب

اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم بنانے کے بعد ن لیگ کا دوسرا بڑا فیصلہ

سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم بنانے کے بعد ن لیگ نے دوسرا بڑا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کو وفاق میں اہم ذمہ داری دئیے جانے کا امکان ہے، انہیں مشیر داخلہ بنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سینئر قیادت رانا ثنااللہ کو وزارت داخلہ میں دیکھنا چاہتی ہے۔ نواز شریف کی منظوری کے بعد ذمہ داری دی جائے گی۔ رانا ثنااللہ کی وفاقی کابینہ میں شمولیت سے وزراء میں ردوبدل بھی ہوسکتا ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم مقرر کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close