پنجاب

مزدوروں کا حق کھا کر میڈیا پر بیان دینے والی حکومتیں سمجھتی ہیں مزدوروں کا حق ادا کر دیا

 لاہور: حکومت کو مزدوروں کے حقوق کا احساس ہی نہیں ، مہذب دنیا میں مزدوروں کا حق دیا جاتا ہے

عالمی یومِ مزدور کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ عالمی مارکیٹ ریکارڈ توڑ رہی ہے تو پھر اس کا فائدہ پاکستانی عوام کو کیوں نہیں ہو رہا؟

ان کا کہنا ہے کہ مزدوروں کا حق کھا کر میڈیا پر بیان دینے والی حکومتیں سمجھتی ہیں مزدوروں کا حق ادا کر دیا، سچی بات یہ ہے کہ ان حکومتوں کو مزدوروں کے حقوق کا احساس ہی نہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ مہذب دنیا میں مزدوروں کا حق دیا جاتا ہے ان کا تحفظ کیا جاتا ہے، موجودہ حکمرانوں کو پتہ ہی نہیں کہ مزدور بیمار پڑ جائے تو اس کے گھر کا کیا عالم ہو گا۔

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ موجودہ نظام لوگوں کو سہولتیں دینے کے بجائے منشیات کا عادی بنا دیتا ہے، مزدور کے ساتھ متوسط طبقہ بھی پس رہا ہے صرف ایک طبقہ فائدہ لے رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close