اسلام آباد
پی ٹی آئی کی جانب سے سنجیدگی کا مظاہرہ ہو تو بات کی جاسکتی ہے: رانا ثناء اللہ
اسلام آباد: مولانا کے مارچ پر سختی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے سنجیدگی کا مظاہرہ ہو تو بات کی جاسکتی ہے
مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے مارچ سے سختی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، بات کریں گے، ان سے احترام کارشتہ ہے، وہ ہمارے ساتھی رہے ہیں۔
آج کراچی میں ہونے والے مولانا فضل الرحمٰن کے جلسے سے متعلق مشیر وزیراعظم نے کہا کہ مولانا سے بات کریں گے، ماضی میں بھی ہوئی ہے، نوازشریف اور شہباز شریف سےان کے ذاتی تعلقات ہیں۔
رانا ثناء نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی بات سمجھنے اور اپنی بات سمجھانے کی کوشش کریں گے، معاملے کو خوش اسلوبی سے طے کریں گے۔
مشیر وزیراعظم نے کہا کہ جب تک سب سر جوڑ کر نہیں بیٹھیں گے ، سیاسی عدم استحکام رہےگا، مولانا فضل الرحمٰن سے بات ہوتی رہی ہے اور ہو گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سنجیدگی کا مظاہرہ ہو تو بات کی جاسکتی ہے۔