Featuredپنجاب

اسکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی چودہ سال سزا کالعدم قرار

لاہور ہائیکورٹ نےا سکول ٹیچر سے زیادتی کرنے والے ملزم کی چودہ سال سزا کو کالعدم قرار دے دیا۔

جسٹس امجد رفیق نےآٹھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا،عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ وقوعہ کی ایف آئی آر پانچ روزبعد درج ہوئی،متاثرہ اسکول ٹیچر نے تین روز تک کسی کو وقوعے کےبارے میں نہیں بتایا، متاثرہ خاتون نے پولیس کو واقعے کی فوری اطلاع بھی نہیں کی،تاخیرسےمقدمہ درج کرنے پرشک و شبہات پیدا کرتا ہے۔

فیصلے کےمطابق لیڈی ڈاکٹرکےمطابق بھی کوئی نمونہ متاثرہ خاتون کےجسم سے نہیں ملا،پراسکیوشن کیس کو ثابت کرنےمیں ناکام رہی،گواہوں کے بیانات میں تضاد پایاگیا، عدالت نےملزم امجد علی کی چودہ سال کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم کو رہا کرنےکا حکم دے دیا۔

ملزم امجد علی کے خلاف تھانہ شور کورٹ میں 2016 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close