پنجاب

پاکستانی جدید سائنس و ٹیکنالوجی میں کسی سے پیچھے نہیں : حافظ نعیم

لاہور : آئی ایس ٹی کے طلباء، اساتذہ اور سپارکو مبارک باد کے مستحق ہیں، مواقع ملیں تو پاکستانی جدید سائنس و ٹیکنالوجی میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی چاند کی جانب روانگی پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’آئی کیوب قمر‘ ایک تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ آئی ایس ٹی کے طلباء، اساتذہ اور سپارکو مبارک باد کے مستحق ہیں، مواقع ملیں تو پاکستانی جدید سائنس و ٹیکنالوجی میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔
امیرِ جماعت ِاسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ بھی کہا ہے کہ معاشی بد حالی سے نکلنے کا واحد طریقہ آئی ٹی پر توجہ دینا ہے، جس کے لیے سازگار ماحول اور مواقع فراہم کرنا حکومت کی ذمے داری ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آئی کیوب قمر چاند کی جانب روانہ ہو گیا۔

سیٹلائٹ پاکستانی وقت کے مطابق 2 بج کر 27 منٹ پر چین کی ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے روانہ ہوا، جو 5 دن میں چاند کے مدار پر پہنچے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close