Featuredتجارت

سونے کی قیمت میں کمی، ملک میں فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں آج کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونا 500 روپے سستا ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 40 ہزار روپے پر آگیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 429 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 5 ہزار 761 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی 2620 روپے پر مستحکم ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں فی تولہ سونا 2500 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 40 ہزار 500 روپے کا ہوگیا تھا۔

دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں 5 ڈالر گھٹ کر سونے کی قیمت 2317 ڈالر فی اونس مقرر کی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close