Featuredپنجاب

چاہتا ہوں کمیشن بنے، اس میں 9 مئی کی تحقیقات کی جائیں اور سزا دی جائے : سابق صدر

 لاہور: سابق صدر عارف علوی نے لاہور میں انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی۔

عارف علوی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر ہیں۔

سابق صدر نے کہا کہ میں اپنے دوستوں سے ملنے آیا تھا، ان کا حال احوال اور پریشانیاں سنیں، وہ انصاف کے متقاضی ہیں، جو ٹرائل کرنا ہے کریں۔

عارف علوی نے کہا کہ 8 فروری کے لیے نشان تک چھینا لیکن پھر بھی عوام نے ساتھ دیا، کل کی پریس کانفرنس میں کمیشن کا کہا گیا، میں نے پورا اتفاق کیا۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ چاہتا ہوں کمیشن بنے، اس میں 9 مئی کی تحقیقات کی جائیں اور سزا دی جائے، دونوں طرف کے لوگوں کو درگزر کرنا پڑے گا، عوام اور ملک کا سوچیں۔

عارف علوی نے ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور پوچھا کہ آپ سب لوگ پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close